Ticker

6/recent/ticker-posts

معروف اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ کی بایوگرافی

 

fahad mustafa biography

فہد مصطفیٰ پاکستان کی معروف  شوبزنس شخصیت جنہوں نے  محنت اور لگن سے انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی

سنی تونیو المعروف فہد مصطفی 26 جون 1983 میں پیدا ہوئے ۔ وہ پاکستان کے مشہور اداکار صلاح الدین تونیو کے بیٹے ہیں ۔ ان کا آبائی شہر قمبر شہداد کوٹ اور اس وقت کراچی میں رہائش پذیر ہے ۔  وہ معروف فلم ، ٹی وی اداکار ، پروڈیوسر اور میزبان ہیں ۔  فہد مصطفیٰ بچپن میں دانتوں کے ڈاکٹر بننا چاہتا تھے تاہم اسکرین انڈسٹری میں آنے کے بعد اس نے اپنی لائن تبدیل کردی ۔ فہد کے دو بھائی اور ایک بہن ہے۔ انہوں نے میٹرک تک کی تعلیم ایچیسٹن ماڈل اسکول کراچی سے حاصل کی ۔ انہوں نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے فارمیسی میں ڈگری حاصل کرنے کے لئے داخلہ لیا تاہم اس کو مکمل کئے بغیر چھوڑ دیا ۔

پروڈیوسر اقبال انصاری نے فہد مصطفیٰ نے 2002 میں ڈرامہ شیشے کا محل میں پہلی مرتبہ اداکاری کا آغاز کیا ۔ فہد مصطفیٰ اپنے پہلے سیریل کے رول کو بہت یاد کرتے ہیں، کیونکہ اس سیریل کی فی قسط کے انہیں 2000 روپیہ  ادا کئے جاتے تھے اور ان پیسوں کو جمع کرکے انہوں نے اپنے لئے پہلی ایک کار خریدی تھی ۔

شروع میں انہوں نے 100 سے زیادہ ڈرامہ سیریلز میں حصہ لیا ہے ۔ ان کے نمایاں ڈرامے "وینا، یہ زندگی ہے ، تیر لاہوتی، جنت ، آشتی ، میرا سائیں 2 ، بچھڑنے سے پہلے ، وفا کیسی کہاں کا عشق ، لا حآصل ، سندل ، ان داتا ، وجود لاریب ، دل نادان ، بول میری مچھلی ، بہو رانی ، آسمان چھونے دو ، اگر تم نہ ہوتے ، اے دشت جنون ، پھر کھو نہ جائیں ، مائی نی ، بن تیرے ، حال دل ، مجھے سندل کردو ، شدت ، شیشے کا محل ، میری نصیب کی بارش ، پل صرات ، تم جو ملے ، میں چاند سی ، ایک تمنا لاحاصل سی ، ملکہ ، داغ ، مستانہ ماہی ، کانچ ، کنکر ، دل ڈھونڈھٹا ہوں ، جھمکا جان ، آ میرے پیار کی خوشبو ، ساتھیا ، دوسری بیوی ۔ اداکاری سے پہلے وہ بطور ماڈل پرفارم کیا کیا کرتے تھے۔

سنہ 2008 سے فہد مصطفیٰ بطور پروڈیوسر ڈرامے بھی بنا رہے ہیں ۔ ان کی پروڈکشن بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کے نام سے ہے اور ان کے ڈرامے زیادہ تر اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوتے ہیں ۔ بطور پروڈیوسر اس کے ڈرامے "تیرے در پر ، نازو ، مقابل ، بے قصور ، وعدہ ، یہ عشق ، رنگ لاگا اور سوتن مشہور ہیں ۔

انہوں نے 2014 سے اپنی پہلی فلم نا معلوم آفراد سے  میں پرفارم کرکے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماہے میر ، ایکٹر ان لا ، بہادر، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور نامعلوم افراد 2 ، لوڈ  ویڈنگ میں کام کیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے 2005 سے 2014 تک HUM ٹی وی پر اسٹیج پروگرام: جاگو پاکستان جاگو کی میزبانی کی ، اور 2014 سے  لیکر آج تک اے آر وائی ڈجیٹل پر نشر ہونے والے مشہور گیم شو جیتو پاکستان کی میزبانی کررہے ہیں ۔

فہد نے 2013 میں کراچی میں منعقدہ ہم ایوارڈز کی تقریب ، اور 2016 میں دبئی میں منعقدہ دوسرا اے آر وائی فلم ایوارڈز کی میزبانی بھی کی ہے ۔ اس کے علاوہ فہد مصطفیٰ نے 2017 میں کراچی کنگز کی لانچنگ تقریب کی میزبانی کی ، ساتھ ہی دبئی میں پی ایس ایل 2017 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی بھی کی ہے۔

فہد مصطفیٰ کو 2013 کے دوران بہترین میزبان کے لئے ہم ایوارڈ 2018 کے دوران فلم ایکٹر ان لاء میں بہترین فلمی اداکار ، 2019 کے دوران فلم راجہ پر بہترین اداکار سے نوازا گیا۔

فہد مصطفیٰ نے ثناء کے ساتھ 2005 میں  شادی کی ہے ، جو خود بھی ایک مصنفہ ہے۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی یعنی فاطمہ (اپریل 2011 میں پیدا ہوئی) اور ایک بیٹا موسیٰ (28 جنوری 2016 میں پیدا ہوا)  ہیں ۔



Post a Comment

0 Comments