Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں ایمازون کے آنے سے دیہی علاقوں کے لئے فوائد

Amazon in Pakistan

 

حال ہی میں دنیا کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹنگ کمپنی ایمازون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے

ایمازون کے آنے سے پاکستان میں کاروبار کے مواقع بڑھنے کے زیادہ امکانات ہیں کیوں کہ ابھی ہمارا ملک ایمازون کے ذریعہ دنیا کی ان لائن مارکیٹ کے ساتھ لنک ہو چکا ہے۔

لیکن ہمارے ملک کی آبادی اکثر دیہی علاقوں پر مشتمل ہے اور ہمارے دیہاتوں کے کے اکثر لوگوں کو کے خیال میں اس خبر کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی کہ دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرنے کے لئے راضی ہوگئی ہے۔ جس کے بعد کچھ دنوں کے اندر پاکستانی سیلرز اپنا اکاؤنٹ بنا کر اپنے دیہاتوں اور شہروں سے واپار کرنا شروع کردیں گے ۔ حالانکہ ایمازون کے اس اقدام سے پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں رہنے والے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔  اس چیز کو سمجھنے کے لئے مندرجہ ذیل کچھ باتوں کو ذہن نشین کرلیں اور اپنے عزیز و اقارب تک بھی پہنچائیں:-

 ایمازون پوری دنیا میں پھیلا ہوا آن لائین مارکیٹ ہے ۔ اس مارکیٹ میں کوئی بھی اپنی آن لائن دوکان مفت کھول سکتا ہےاور اس میں اپنی چیزیں رکھ کر بیچ سکتا ہے ۔

    دیہات میں رہنے والے ہنرمند افراد کے لئے اپنی مصنوعات تیار کرکے اس کو بیچنے کے لئے گاہک تلاش کرنا بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے ۔ اگر کسی گاؤں میں کوئی ہنرمند آدمی اپنی صلاحیت سے کوئی چیز تیار کرتا ہے ۔ لیکن اس کو خردینے والا کوئی نہ ہو تو وہ آدمی مجبورا اپنا ہنر چھوڑ کر کوئی متبادل ذریعہ معاش اختیار کرتا ہے ۔ یہ ہی سبب ہے کہ ہمارے دیہتاوں میں صنعت اور ہنر کا تیزی سے خاتمہ ہو گیا ۔

       دیہاتوں میں جو کچھ ہنر اور صنعت بچی ہے وہ بھی صرف مقامی علاقوں تک کی ضروریات کے تحت محدود ہیں؛ اور دیہاتوں کی معاشی حالات ابتر ہونے کی وجہ سے ہنرمندوں کو ان کی تیار کردہ چیزوں کے مطابق اجرت نہیں ملتی ۔

باقی دنیا سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے محنت کش لوگوں کی جدت والی سوچ ختم ہو بوگئی ہے ۔ کیوںکہ مقامی خریداروں کی نظر میں مصنوعات کی ڈزائنگ ، کوالٹی اور پیکنگ کوئی اہمیت نہیں ہوتی ، بلکہ ان کے لئے اکثر کم قیمت ہی سب اہم ہوتی ہے ۔ جس وجہ سے ہنرمندوں کی فنی صلاحیتیں بھی زنگ آلود ہوکر رہ گئی ہیں اور وہ کم اجرت ملنے کی وجہ سے جگاڑ اور دونمبر کام کرنے کے عادی ہوگئے ہیں۔

ایمازون کے آنے سے  یہاں کے ہنرمند افراد کو ساری دنیا سے خریدار مل سکتے ہیں اور براہ راست ان سے اپنا کاروبار کر سکتے ہیں ۔ اس سے ان کے اوپر ایجنٹس اور ہولسیلرز کی  طرف جانے والی کمیشن سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔ جس وجہ سے چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوگی اور اس کا فائدہ براہ راست ہنرمند اور گاہک دونوں کو ملے گا ۔

ایمازون کے آنے کے بعد یہاں کے کاریگروں کو پوری دنیا سے خریدار مل سکتے جس وجہ سے ان کی تیار کردہ چیزیں زیادہ پئمانے پر فروخت ہونگی ۔

باقی دینا سے برہ راست کاروبار کرتے ہوئے ان کو اپنی مصنوعات کی کوالٹی ، ڈیزائنگ اور پیکنگ کو بہتر بنانے کی صلاحیتیں بیدار ہونگی ۔

یہاں ایک بات اہم ہے کہ آن لائن کاروبار مکمل اعتماد پر چلتا ہے ۔ ہمارے لوگ کاروبار میں دوکھیبازی اور دونمبری کے عادی ہیں ۔ یہاں پر ہرکوئی آنکھوں سے کاروبار میں دونمبری کرتے ہوئے دیکھ رہا ہے جس وجہ سے اس کو برداشت کرلیتا ہے ۔ لیکن دوسری دنیا کے لوگ اس چیز کے کم عادی ہیں اور ان لائن کاروبار کرنے کی صورت میں کسٹمر کو دوکھا دینے کی صورت میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے ۔ اس وجہ سے ہر آدمی کو اپنی مصنوعات کی خصوصیات کے بارے میں حقائق پر مبنی باتیں لکھنی چاہییں ۔ دوسری صورت میں کسٹمر آپ کی مصنوعات کے بارے میں خراب فیڈبیک دے سکتے ہیں اور آپ کو ایمازوں کی آن لائن شاپ کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے یا دوسرے گاہک آپ سے دور بھاگنے کی کوشش کریں گے۔

 تو امید کی جاتی ہے کہ ہماری قوم اس نادر موقعہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا کر اپنی اور قوم کی معاشی حالت بہتر بنانے کی کوشش کر گی۔

Post a Comment

0 Comments